Lutf o karam ki bazm gulistan hay aap se - Aijaz
Efforts: Syed Aijaz Rizvi

ابلیس اس لئے ہی تو نالاں ہے آپ سے
جو آدمی تھا آج وہ انساں ہے آپ سے

گر ہے تلاشِ رب تو کرو ان کی پیروی
عرفانِ کبریائی کا امکاں ہے آپ سے

خُلقِ عظیم کی سند قرآن کیوں نہ دے
روشن دہر میں عظمتِ انساں یے آپ سے

پایا خدا سے شافعِ محشر کا مرتبہ
بخشش کا عاصیوں کا بھی ساماں ہے آپ سے

صادق امین آپ کو کہتے ہیں غیر بھی
غرقاب سوئے ظن میں مسلماں ہے آپ سے

دینِ خدا کو آپ کے دم ہے خوشی ملی
سہرہ ہے سر پہ مانگ میں افشاں ہے آپ سے

دینِ خدا ہے آپ سے ایماں ہے آپ سے
عظمت کا آج بھی ہر اک عنواں ہے آپ سے

رحمت ہیں عالمین کی خاطر خدا گواہ
لطف و کرم کی بزم درخشاں ہے آپ سے

محفل میں حُسن لاتے ہیں مدحِ علی سے ہم
حکمت بھرا حضور یہ فرماں ہے آپ سے

آئیں امامِ وقت تو پورا کروں گا میں
ملنے کا اے حضور جو ارماں ہے آپ سے

بخشی تھی کل جو بوذر و قنبر کو اے نبی
اعجاز اس غلامی کا خواہاں ہے آپ بے