Lutf o karam ki bazm gulistan hay aap se
Efforts: Syed-Rizwan Rizvi

رجب 28 رسول خدا و امام حسن
اور 17 ربیع الاول رسول خدا و امام صادق


امامت کو خدا نے ساتھ یوں رکھا رسالت کے
کئے واضح سبھی منصب سیادت کے قیادت کے
صفر کی تھی اٹھائیس اور ربیع اول کی سترہ تھی
یوں دن بھی ایک ہی رکھے شہادت کے ولادت کے


ابرو کے اِک اشارے پہ جاں اپنی وار دیں
کیسا جوان عشقِ محبّاں ہے آپ سے

دائیں ہو چاہے بائیں کی جانب وہ دفن ہو
باطل کا حق کا فرق نمایاں ہے آپ سے

جس کے نسب کا ، باپ کا چنداں پتہ نہیں 
دل میں چھپا ئے بغض وہ انساں ہے آپ سے

قرآں کو اہلبیت سے جوڑا ہے اس طرح
ہر اِک شریر اب بھی پریشاں ہے آپ سے

اللہ نے بنایا ہے بخشش کے واسطے
طالب شفاعتوں کا ہر انساں ہے آپ سے

صدقے میں آپ کے ہے بنی ساری کائنات
روشن یہ سارا عالمِ امکاں ہے آپ سے

مولا علی ہوں فاطمہ ہوں یا حسن حسین
ہر پنجتن کا نور فروزاں ہے آپ سے

و لا سوف یعطیک ربک فترضی
سب نعمتوں کے بعد عطا کی ہیں فاطمہ
اللہ راضی ہونے کا خواہاں ہے آپ سے

مولا علی کے ساتھ ہیں جلوہ نما نبی
مہکا ہوا غدیر کا میداں ہے آپ سے

نسان کے لبادے میں ڈھالا ہے آدمی----
انسانیت کا نام درخشاں ہے آپ سے----

جب بھی کلامِ پاک کو پڑھتے ہیں مصطفیٰ
سنتا خود اپنے آپ کو قرآں ہے آپ سے

اللہ بھی فرشتے بھی پڑھتے درود ہیں----
غیبت میں اب بھی بیٹھا ہے اک لائق درود
عصمت کی اب بھی جاری دبستاں ہے آپ سے

سب عالمیں کا رب ہے وہ ، رحمت رسول ہیں
لطف و کرم کی بزم درخشاں ہے آپ سے

شکرِ خدا کہ دل میں مودّت ہے آل کی
اتنا قریب یہ___ دلے ناداں ہے آپ سے

کرب و بلا کی خاک بھی تسبیح بھی کفن بھی
اپنی لحد کا پا لیا ساماں ہے آپ سے

رجعت کے انتظار میں روتا ہوں رات دن----
بھیگا ہوا جدائی میں داماں ہے آپ سے----

دیکھا ہے دل کی آنکھوں نے کئی بار آپ کو
مشتاق پھر سے ملنے کا رضواں ہے آپ سے