Al madad al madad Khuda kehye
Efforts: بہلول زمزم

المدد المدد خدا کہیے
واسطے سے بہ مصطفٰیؐ کہیے

سدرۃ المنتہیٰ پہ جاکہیے
نعت سرورؐ کا سلسلہ کہیے

قاب قوسین کا مقدر ہے 
نقش پائے حضورؐ کیا  کہیے

جب مدینے میں پہنچیں  تو میرا
ایک تحفہ درود کا کہیے

وقتِ خلقت حضورؐ پوچھے کوئی
لفظ کن سے ہے ماورا کہیے

نور سے نور اشتقاق ہوا
خلق اس میں ہوا  کیا؟ کہیے!

گر شفاعت نبیؐ کی چاہتے ہو
شعر کچھ ذکر کربلا کہیے

کاش آئے ندا یہ روضے سے
آ گیے ہیں گدا! صدا کہیے!

ہر دعا مستجاب ہوتی ہے
بعد از نامِ مصطفٰیؐ کہیے

جو بھی لفظوں میں ڈھونڈتا ہے اسے
علم نقطہ ہے  زیر با کہیے

یا نبیؐ یا علیؑ ہے نعره اپنا
کوئی جلتا ہے  تو جلا کہیے

کوئی مثلِ خدا نہیں  ہے  اور
آپؐ سا کوئی   دوسرا کہیے