| Nabi jahan hain wahan jayain gay Abu Talib Efforts: KALAAM: SAYYEDI AYAZ MUFTI - HOUSTON USA |
منقتبت فی شانِ حضرت ِ ابو طالب رضی اللہ تعالی عنہ
معتبر صحابی ء رسولﷺ اور عَم رسولﷺ کے حضور نذرانہ عقیدت
حضورِ رب سے صلہ پائیں گے ابو طالب
نبی جہاں ہے وہاں جائیں گے ابو طالب
پہاڑ ٹوٹا تھا غم کا کبھی نہ سوچاتھا ۔
نبی کو چھوڑ کے یوں جائیں گے ابو طالب
نبی کے سر سے اٹھا سایہ پر علی کے لئے
نبی ہی آج سے بن جائینگے ابو طالب
علی علی جو کہے اور نبی نبی جو کہے
تو جلوہ انکو ہی دکھلائیں گے ابو طالب
خدا کے سارے فرشتے سنیں گے بسم اللہ
نکاح رسول کا پڑھائیں گے ابوطالب
نبی کے ساتھ رہیں گے نبی کے ہمراہی
صلہ خدا سے سِوا پائیں گے ابو طالب
حضور ہونگے علی ہونگے فاطمہ حسنین
ارم کے باغ میں جب آئیں گے ابو طالب
لوائے حمد لئے آئیں گے علی مولا
علی کو ساتھ لئے آئینگے ابو طالب
علی نبی ہمیں دامن میں لیں گے اے مفتی
کہ ہم تو کہتے ہی بس جائیں گے ابوطالب
|