Teri shaan jalle jalalahu
Efforts: KALAAM: SAYYEDI AYAZ MUFTI



تری شان جل جلالہ  ، تری ذات عمّ نوالہ
YA AZIZO- YA SHAKOORO- YA GAHFOORO- YA RAHEEM
YA KAHLIQQO- YA BARIO- YA AWWAL-O- YA AKHIRO 
تری شان جل جلالہ  ، تری ذات عمّ نوالہ
تری شان جل جلالہ  ، تری ذات عمّ نوالہ

تو کافی ہے تو شافی ہے ، اور سب کا پالنہار بھی ہے
تو مالک بھی تو رازق بھی تو غفور بھی اور غفار بھی ہے 
 تری شان جل جلالہ  ، تری ذات عمّ نوالہ

سب مولاؤں کا مولا تو ، سب داتاؤں کا داتا تو
ہے ارفعٰ اولیٰ اعلی تو، سب بالاؤں سے بالا تو 
تری شان جل جلالہ  ، تری ذات عمّ نوالہ

تو مسبب الااسباب بھی ہے، تو ہی رب الارباب بھی ہے 
تو مالک ِ یوم ِ حساب بھی ہے، اور قراں تری کتاب بھی ہے 
تری شان جل جلالہ  ، تری ذات عمّ نوالہ

جب دوشِ نبوت علی چڑھے اور بخشا نبی نے اپنا عصا
کعبے کو بتوں سے پاک کیا اور بولے خدا سے شیرِ خدا 
تری شان جل جلالہ  ، تری ذات عمّ نوالہ


تھے بچے گرچہ امام علی ، لیکن تصدیق نبوت کی
کلمہ بھی پڑھا اور کہنےلگے ۔ اللہ کو زیبا یکتائی
تری شان جل جلالہ  ، تری ذات عمّ نوالہ
 
آقا نے بلال ِ حبشی کو جب راہِ حق پہ بلوایا 
آقا نے بلال ِ حبشی کو توحید کا ساغر پلوایا  
سرخم کرکے تھا کلمہ پڑھا ، سجدے میں گر ے اور پھر یہ کہا 
تری شان جل جلالہ  ، تری ذات عمّ نوالہ

مفتی آدم سے آقا تک سب حمد ِ الہی کرتے ہیں 
سب تیرے گیت ہی گاتے ہیں ۔ اور نغمہ لبوں پر لاتے ہیں 
تری شان جل جلالہ  ، تری ذات عمّ نوالہ