| ALLAH PAAK HAI, ANBIA PAAK HEIN Efforts: SAYYEDI AYAZ MUFTI |
اللہ پاک ہے ۔ قرآں پاک ہے انبیا ء پاک ہیں اور پنجتن پاک ہیں
بے شک وہ ذات پاک ہے رحمان اور رحیم
وہ ہی ہے ذاتِ اولیں اور آخر و قدیم
وہ ہی ہے الحسیب ، الجلیل اور کریم
الحَقُّ ، اَلوَکیل ، اَلقَویُّ ، اَلحَکِیم
اللہ پاک ہے ۔ قرآں پاک ہے انبیا ء پاک ہیں اور پنجتن پاک ہیں
اللہ پاک ہے ۔ قرآں پاک ہے انبیا ء پاک ہیں اور پنجتن پاک ہیں
وہ اول آخر ظاہر ہیں سراج اور منیر
وہ عادل ، خاتم ، مطہر مذکر وقریب
شہید، ہیں جواد ہیں سید و خلیل
ہیں مصطفی و مرتضیٰ حجازی و شہیر
اللہ پاک ہے ۔ قرآں پاک ہے انبیا ء پاک ہیں اور پنجتن پاک ہیں
اللہ پاک ہے ۔ قرآں پاک ہے انبیا ء پاک ہیں اور پنجتن پاک ہیں
قرآں کلام نور ہے ، فرقاں ، ہدیٰ متین
وہ احسن الحدیث ہے ، تنزیل اور وحی
کتاب، حق، بیان ہے ، متَشابہ، تذکرہ
مطہرہ ، مکرَّمَہ ، بشیر اورمجید
اللہ پاک ہے ۔ قرآں پاک ہے انبیا ء پاک ہیں اور پنجتن پاک ہیں
اللہ پاک ہے ۔ قرآں پاک ہے انبیا ء پاک ہیں اور پنجتن پاک ہیں
پھر عابدہ و عادلہ صدیقہ، عالمہ
وہ طیبہ و طاہرہ ، حاجیہ ، حاکمہ
ام الحسیں اور حسن ، ام الائمہ
خیرالنساء بتول ہیں اور بنتِ مصطفیٰ
اللہ پاک ہے ۔ قرآں پاک ہے انبیا ء پاک ہیں اور پنجتن پاک ہیں
اللہ پاک ہے ۔ قرآں پاک ہے انبیا ء پاک ہیں اور پنجتن پاک ہیں
شہ ولایت ، شاہِ مرداں ، مرتضیٰ علی
اسد اللہ اور ید اللہ بھی ہیں بوتراب بھی
خیبر کے فاتح ، حیدرِ کرار ہیں امام
مولا علی مشکل کشا ، برادرِ نبی
اللہ پاک ہے ۔ قرآں پاک ہے انبیا ء پاک ہیں اور پنجتن پاک ہیں
اللہ پاک ہے ۔ قرآں پاک ہے انبیا ء پاک ہیں اور پنجتن پاک ہیں
ہیں پاک ذات جن کا لقب السبطِ الکبیر
المجتبیٰ خطاب ہے امت کے تھے امیر
شبر بھی ، نام راکبِ دوشِ رسول کا
دوئم امام ِ امن و محبت کے تھے سفیر
اللہ پاک ہے ۔ قرآں پاک ہے انبیا ء پاک ہیں اور پنجتن پاک ہیں
اللہ پاک ہے ۔ قرآں پاک ہے انبیا ء پاک ہیں اور پنجتن پاک ہیں
آؤ کریں ، اب ذ کراُس کربل کے چاند کا
خود کو تھا ، جس نے دین پہ قربان کردیا
مشکور ہے زمانہ سب اہلِ بیت کا
علمِ نبی کے نور سے دنیا کو بھر دیا
اللہ پاک ہے ۔ قرآں پاک ہے انبیا ء پاک ہیں اور پنجتن پاک ہیں
اللہ پاک ہے ۔ قرآں پاک ہے انبیا ء پاک ہیں اور پنجتن پاک ہیں
نوشہ ء کائنات ہیں پیارے نبی رسول
اللہ کہے کہ پاک ہے یہ عترتِ رسول
وہ پانچ ہی تو ہیں ، جنہیں پنجتن کہا گیا
المصطفیٰ حیسن و حسن ، حیدر و بتول

|