May ne marnay ki Madinay may dua mangi hay
Efforts: Ghazy Mujahid Ghazy

میں نے مرنے کی مدینے میں دعا مانگی ہے
درِ سرکارِ دو عالمؐ میں بقا مانگی ہے

ہوں میں گمراہ اندھیروں میں بھٹکتا ہوں ہنوز
نورِ قرآں سے ہدایت کی ضیاء مانگی ہے

مانگ سجدے میں جو مانگے گا ملے گا تجھ کو
میں نے سجدے سے نہ اٹھنے کی دعا مانگی ہے

میں تو فانی ہوں میرے کل کی خبر ہے کِس کو
میں نے اللہ سے امّت کی بقا مانگی ہے

نام لیتا ہوں محمدؐ کا ہر اِک سانس کے ساتھ
لب پہ کلمہ رہے اُس لمحے قضا مانگی ہے

کیسا غازی ہوں کہ اِک عمر گنوا دی میں نے
اب تو مالک سے شہیدوں کی غذا مانگی ہے

- غازی مجاہد غازی -